پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 1319 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی،، تیزی سے اوپر جاتی مارکیٹ کو اچانک بریک لگ گئے،، سرمایہ کاروں نے حصص کی موجودہ قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا،،
جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار تیزی سے شروع ہوا،، ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، صبح کے سیشن میں انڈیکس 90 ہزار 700 پر ٹریڈ کرتا رہا،،
دوپہر کو مندی نے مارکیٹ کو گھیر لیا،، ہنڈرڈ انڈیکس 89 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 88 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا،،
مجموعی طور پر 54 کروڑ 62 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا،، سرمایہ کاروں نے 24 ارب 11 کروڑ روپے کے شیئرز کی خرید و فروخت کی،،
سرمایہ کاروں کو 159 ارب روپے کا نقصان ہوا،،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 695 ارب روپے سے کم ہو کر 11 ہزار 536 ارب روپے پر آ گئی،،