لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودہ فضا کے باعث اسکول اور کالجز بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،، پرائمری اسکول جو پیر سے پہلے ہی بند تھے اب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام اسکول اور کالجز 17 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں،،
ڈائریکٹر جنرل ماحولیا پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا،، حکومتی اعلامیئے کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب اور گوجرانوالہ کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں،،
گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال میں بھی پہلی جماعت سے بارھویں جماعت تک کے تمام طلبہ و طالبات کو 17 جنوری تک چھٹی دے دی گئی ہے