پاکستان میں ہنڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ سے 8 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے،، ہنڈرائی کے مقامی اسمبلر نشاط موٹرز نے ٹسکون اور سانتا ہائبرڈ سیریز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے،،
SANTA FE Hybrid AWD Signature کی قیمت 8 لاکھ روپے کم کر دی گئی،، اب اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 38 لاکھ 99 ہزار روپے پر آ گئی،، اس سے پہلے یہ گاڑی ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے کی تھی،،
SANTA FE Hybrid FWD Smart کی قیمت 5 لاکھ روپے کم کر دی گئی،، گاڑی کی نئی قیمت ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ہو گی،،
اسی طرح Crossover SUV Tucson AWD Blank Single-Tone کی قیمت 2 لاکھ روپے کم ہو گئی،، یہ گاڑی 87 لاکھ 84 ہزار روپے میں دستیاب ہے ،، اسی گاڑی کے Beige Two-Tone Variants کی قیمت 87 لاکھ 9 ہزار روپے پر آ گئی
Tucson FWD GLS Sports, Tucson FWD GLS دونوں ماڈلز کی قیمتیں دو لاکھ روپے کم ہو گئیں،، اب یہ گاڑیاں 80 لاکھ 8 ہزار اور 71 لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی،،