آسٹریلیا کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل سائمن سٹووارٹ نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،،
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا،، عالمی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی،،
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی،، امن و استحکام اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا،،
دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سیکیورٹی معاملات پر مضبوط تعاون کا فیصلہ کیا،،
لیفٹننٹ جنرل سائمن سٹووارٹ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں، صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا،، انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا،،
جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلین آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،، انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور دہشت گردی کے خلاف جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو خراج عقیدت پیش کیا،،