ثانیہ مرزا دبئی کی کھیلوں کی سفیر مقرر

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے،، دبئی اسپورٹس کونسل نے ایک خصوصی تقریب میں ثانیہ مرزا کو سفیر مقرر کرنے کی اسناد دیں،،

2005 میں قائم  ہونے والی دبئی اسپورٹس کونسل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کا سرکاری ادارہ ہے۔ یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرتی سطح پر خاص طور پر خواتین اور بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی سرگرم ہے۔

37 سالہ سابق ٹینس اسٹار نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر  لکھا کہ ‘دبئی کی اسپورٹس ایمبیسڈر بننے پر فخر اور شکرگزار ہوں۔

بدھ کو دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں کھیلوں کی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ شامل تھے۔

ثانیہ مرزا کو اس کامیابی پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن 2023 میں اپنا آخری میچ کھیل کر ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے