دبئی : آئی سی سی چیمپٸنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ چند وجوہات کی بنیاد پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ کو ایک دو روز تک بھی ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانی سخت موقف کے پیش نظر فیصلے کے لیے بھارتی بورڈ نے مزید وقت مانگ لیا۔ اب اجلاس کل یا پرسوں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آٸی سی سی چیمپٸنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ آٸی سی سی اجلاس میں مزید تاخیر متوقع ہے۔ آٸی سی سی نے دونوں بورڈ کو مزید وقت دے دیا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ کی آج شیڈول میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی بورڈ ممبرز کا ورچوئل اجلاس گزشتہ روز صرف آدھا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ابتدائی طور معلوم ہوا تھا کہ آئی سی سی کے بورڈ کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا تاہم آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں دوبارہ اجلاس کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی بلکہ یہ کہا گیاہے کہ آئندہ چند روز میں دوبارہ ہو گا۔
آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں تمام بورڈز سے ون لائنر تجاویز پوچھی گئیں، تمام بورڈز ممبران نے چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے آج کے مختصر اجلاس میں چند تجاویز دیں۔
پہلے اجلاس میں ہائبرڈ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر قائم رہا اور ذرا سی بھی لچک نہیں دکھائی گئی ۔
پاکستان نے آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں اپنے موقف کے حوالے سے بریفنگ دی ، جس کے بعد آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے معقول حل تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔