کاروباری ہفتے کا پہلا روز،، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مزید دو نئے ریکارڈز بن گئے،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،،
ہنڈرڈ انڈیکس میں 1917 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 275 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،
مارکیٹ میں کاروباری سودوں کی مالیت ساڑھے سات سال کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی،، ایک ارب 55 کروڑ حصص کے سودے 47 ارب روپے میں طے پائے،،
مقامی کرنسی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے 13 ہزار ارب روپے کا بیریئر عبور کر لیا،، مجموعی حصص کی مالیت میں 222 ارب روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن جو گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 12 ہزار 885 ارب روپے پر بند ہوئی تھی آج 13 ہزار 107 ارب روپے پر پہنچ گئی،،