پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے سیکیورٹی فورسز نے انٹلی جنس کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا جس میں 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے،، دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے،،
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی خارجی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ یکم دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 2 مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا تھا، اس دوران پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 2 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ شہید محمد زوہیب الدین کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔