ایڈیلیڈ : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب اسپیڈ گن نے بھارتی بولر محمد سراج کی گیند کی اسپیڈ 181.6 کلو میٹر فی گھنٹہ دکھا دی۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز محمد سراج کی اس ڈلیوری نے بظاہر کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین بولر سمجھے جانے والے پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کا 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ تو توڑ دیا۔لیکن جلد ہی یہ سامنے آیا کہ یہ اسپیڈ گن کی خرابی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اسپیڈ گن میں آنے والی فنی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا اور یہ واضح کیا گیا کہ محمد سراج کی ڈلیوری تیز ترین نہیں تھی۔