بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے اگلے روز ہی اسرائیل نے شام پر متعدد فضائی حملے کئے،، دارالحکومت دمشق میں شام کی فضائیہ اور زمینی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا،،
شامی فضائیہ کے زیراستعمال تمام جنگی لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے گئے،،زمینی فوج کے انفرااسٹرکچر اور اسلحے ڈپو پر حملوں سے شام کو بڑا عسکری نقصان پہنچایا گیا ہے،،
سعودی عرب، قطر اور عراق نے اسرائیل کی طرف سے شام کے علاقوں اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام 1974 کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے


