ڈیرہ غازی خان میں پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے 2دہشت گرد ہلاک

لاہور سی ٹی ڈی اور ڈیرہ غازی خان پولیس کی مشترکہ کارروائی۔۔۔ پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک۔۔۔۔

تھانہ وہوا کے علاقے کوٹانی تال میں دہشتگردوں نے پولیس پر ہینڈ گرنیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔۔۔ لاہورسی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس ٹیموں کی جوابی کارروائی میں 02 خوارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔۔۔

پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی۔۔۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔۔۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی فوری موقع پر پہنچے،

دشتگردوں کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وہوا، پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا،۔۔۔ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو دیکھتے ہی دہشت گرد راکٹ، گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ آور ہوئے۔۔۔۔۔ ایلیٹ فورس سمیت بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں، دہشتگردوں کو پسپائی کا موقع نہ دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے