آذربائیجان کے نائب وزیردفاع کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے عسکری وفد کا دورہ پاکستان۔۔۔ اسلام آباد میں پاکستان ایئر فورس کے ہیڈکوارٹر میں پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔۔۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔۔
آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع ڈائریکٹر جنرل عقیل قربانوف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور کہا دونوں ممالک کی فضائی افواج میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں۔۔۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے بتایا کہ آذربائیجان کی فضائیہ اور زمینی افواج کے اہلکار پی اے ایف بیس میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔۔۔