سابقہ سویت یونین کی بچھائی گئی پائپ لائنز کے ذریعے یورپ کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔۔۔ یوکرین نے روسی گیس یورپ کو بھیجنے کے نئے ٹرانزٹ معاہدے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔
یورپ میں روسی گیس کی اجارہ داری کا دور اب ختم ہو چکا۔۔۔ یورپین یونین میں شامل سلوواکیہ اور آسٹریا ابھی تک یوکرین سے آنے والی روسی گیس استعمال کر رہے تھے تاہم اب دونوں ممالک نے گیس کی خریداری کے لئے دیگر ذرائع سے رابطہ کر لیا ہے۔۔
روسی گیس کی کمپنی گیزپروم نے کہا ہے کہ صبح پانچ بجے گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔۔