گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 61 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم

0

مواصلاتی کمپنی ’’اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن‘‘ (ایس سی او) نے 16 ماہ کی ریکارڈ مدت میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 61 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ مراکز قائم کئے ہیں۔۔

اس منصوبے کا مقصد دونوں صوبوں کے نوجوانون کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔۔

مقامی آبادی کے لئے آئی ٹی پارکس اور فری لانسنگ مراکز ایک دوستانہ ماحول پیدا کریں گے جس سے یہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے آمدنی میں اضافہ کرنے کے قابل ہوں گے۔۔ ایس سی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ 50 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔۔

ان علاقوں کی مقامی معیشت کے فروغ میں یہ منصوبہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔۔

ایس سی او نے کہا ہے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ مراکز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس کے لئے  ٹھوس اقدامات کئے گئےہیں۔۔

ان مراکز میں خصوصی بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مواقع فراہم کئے گئے ہیں تاہم ان کی معمول کی تعلیم متاثر نہیں ہو گی۔۔

خواتین کے لئے بھی ان مراکز میں کام کرنے کے محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔۔

ایس سی او کے اس پروجیکٹ کے ذریعے روزگار کے 6500 مواقع پیدا ہوئے ہیں اور 1600 فری لانسرز آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.