کُرم امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا۔۔ اسی ہفتے اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا۔۔ خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی سامان کا ایک قافلہ پارا چنار کے لئے علی الصبح روانہ کیا۔۔۔ راستے میں قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔۔۔
فائرنگ سے ڈی سی جاوید محسود اور دو سیکورٹی اہلکار زخمی۔۔۔ڈپٹی کمشنر کو علیزئی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔۔ ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔
ڈپٹی کمشنر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کرنے کے لئے بندوبست کیا جارہا ہے۔۔۔ آر پی او کوہاٹ نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو فی الحال روکا گیا ہے۔۔: ڈی سی جاوید محسود کندھے اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔۔
آر پی او نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔۔۔زخمیوں میں پولیس اہلکار میسال خان اور ایف سی رفع اللہ اور رضوان زخمی ہوئے ہیں۔۔