گجرات:دم گھٹنے سے 5بچے جاں بحق

صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں دم گھٹنے سے 5 بچوں کی موت واقع ہو گئی۔۔۔ بچوں نے سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے۔۔۔

کوئلے کے دھوئیں سے کمرے میں گیس بھر گئی اور بچے سانس نہ لینے کے باعث دم توڑ گئے۔۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شاہ جہانگیر روڈ پر بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی نعشیں ملی ہیں۔۔۔ مرنے والوں میں 4 بھائی اور 1 بہن شامل ہے۔۔بچوں کی شناخت13 سالہ لائبہ ، 11 سالہ ہاشم، 10 سالہ ہادی،6 سالہ خنا ن، 6 ماہ کے فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔۔۔

جاں بحق ہونیوالے بہن بھائیوں کی نعشیں ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے