حکومت کا بجلی کی قیمت اور ٹیکس کم کرنے پر غور

0

حکومت کا بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر غور۔۔۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا فائدہ جلد صارفین کو دینے کی کوشش کا فیصلہ۔۔۔۔

وزیراعظم نے وزارت توانائی و بجلی کو بجلی کی قیمت کرنے کا ٹاسک دے دیا۔۔۔

حکومت کو پانچ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے سے سالانہ 70 ارب روپے کی بچت ہوگی۔۔۔ گنے کے بگاس والے 8 پاور پلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔۔۔

16 مزید آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں کے نتیجےمیں 481 ارب روپے فائدہ ہوگا۔۔۔ حکومت موسم سرما سہولت پیکج میں توسیع کاجائزہ بھی لےرہی ہے۔۔۔

بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنےکی بھی تجویز زیر غور ہے۔۔۔حکومت بجلی بل سے سالانہ 800 ارب روپے سے زائد ٹیکسں حاصل کرتی ہے۔۔

بجلی بل پر 8 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس عائد ہے۔۔۔ گردشی قرض کے سود کی ادائیگی کیلئے 4 روپے یونٹ سرچارج عائد ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.