سعودی عرب میں 19 بچوں کی ماں نے پی ایچ ڈی کرلی

0

ریاض :سعودی عرب میں 19 بچوں کی ماں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔اردو نیوز کے مطابق سعودی خاتون ڈاکٹر حمدہ الرویلی نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ اسے تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق تھا جو اس نے شادی کے بعد بھی جاری رکھا۔خاتون نے کہا کہ اس کے 19 بچے ہیں جن کی تربیت اور خود اپنے روزگار کے باوجود حصول علم کا عمل خاصہ مشکل تھا

تاہم میرے عزم صمیم کے سامنے مشکلیں آسان ہوتی گئیں اور میں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔ڈاکٹر حمدہ الرویلی نے بتایا کہ اس کے 19 بچے ہیں جن میں 9 بیٹیاں اور 10 بیٹے ہیں ،سب سے بڑے کی عمر 23 برس جبکہ سب سے چھوٹا 4 ماہ کا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ نفسیاتی کلینک میں ملازمت اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی کرتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.