متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان اور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی ملاقات کے دوران آرٹیفیشل انٹلی جنس سے بنائی گئی ویڈیو بنانے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کرنے کا معاملہ۔۔۔۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مختلف شہروں سے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔ یہ گرفتاریاں فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے کی گئیں۔۔۔۔ گرفتار افراد کے خلاف سائبر کرائم کے مقدمات درج کر لئے گئے۔۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنکشن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، ملزمان کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں شاہد شریف کی شکایت پر فیصل آباد میں انکوائری نمبر 169 درج کی گئی تھی جس کے بعد ملزم شہزاد منور کے خلاف مقدمہ نمبر 7/24 درج کیا گیا۔
یہ ملزم غیر ملکیوں کے خلاف آرٹی فیشل انٹیلی جنس تیار کردہ انتہائی تضحیک آمیز مواد شیئر کرنے میں ملوث ہے۔
انکوائری میں دوست اسلامی ملک کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کو کشیدہ کرنے کے لیے پاکستان کے معززین اور کارکنان کی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اے آئی تیار کردہ مواد سے متعلق تیکنیک کی رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے۔