شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 9 خوارج جہنم واصل

0

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی طرف سے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 9 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی طرف سے شمال وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا اس دوران خوارج کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگیا۔ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

شمالی وزیر ستان کے ہی علاقے ایشام میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران خوارج نے فائرنگ کردی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین خوارج ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے خوارجوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.