ریاض : سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کیا ہے،سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری سے 8 جنوری 2025 کے درمیان 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کیا جن میں سے 11787 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی 4380 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3251 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1221 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔گرفتار افراد میں سے 42 فیصد یمنی، 56 فیصد ایتھوپی جبکہ دوفیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 136 افراد گرفتار ہوئے ۔کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 19 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔