کاروباری ہفتے کا پہلا روز۔۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 982 پوائنٹس کی تیزی۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 230 پر بند ہوا۔۔۔
ہفتے کے پہلے روز ہی Bears نے Bulls کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔۔۔ کاروبار تیزی سے شروع ہوا لیکن جلد ہی Bears مارکیٹ میں داخل ہوئے۔۔۔ فروخت کے دباؤ پر مارکیٹ ریڈ زون میں چلی گئی۔۔۔۔ جلد ہی Bulls نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھالا اور اختتام تک کاروبار پر Bulls کی اجارہ داری رہی۔۔۔
حصص بازار میں 52 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 28 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 132 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 362 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔۔