سپین کشتی حادثہ:گوجرنوالہ ایف آئی اے میں3مقدمات درج

0

سپین کشتی حادثہ۔۔۔۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے تین مقدمات درج کر لئے۔۔۔۔

گوجرنوالہ ایف آئی اے سرکل میں شبنم بی بی کی مدعیت میں انسانی اسمگلروں اصغر سندھی اور اسامہ عرف رانا عثمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔۔۔۔

حادثے میں جاں بحق علی رضا اور ابو بکر کا مقدمہ ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج کر لیا گیا۔۔۔۔ جابحق دونوں افراد کا مقدمہ گجرات کے انسانی اسمگلر فہدی گجر کیخلاف درج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

مقدمات میں نامزد کیے گئے ملزمان نے غیر قانونی طور پر شہریوں کو موریطانیہ سے کشتی کے ذریعے سپین بھجوانے کی کوشش کی۔۔۔۔کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہونے پر علی رضا اور ابو بکر جانبحق ہو گئے۔۔۔ کشتی حادثے میں عرفان اور ارسلان کو زندہ بچا لیا گیا تھا

جانبحق اور زندہ بچ جانے والے افراد کے الگ الگ مقدمات انسانی اسمگلروں کیخلاف درج کر لیے گئے ہیں۔۔۔۔ نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیمیں کریک ڈاؤن کر رہی ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.