آئی جی ایف سی بلوچستان کی طلباء و اساتذہ سے ملاقات

0

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات۔۔۔۔۔

لسبیلہ یونیورسٹی، اوستہ محمد، نصیرآباد اور جعفرآباد کے ڈگری کالجز کے 250 سے زائد طلباء و فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔

ملاقات میں قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں، تعلیم اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آئی جی ایف سی نے حاضرین سے مفصل گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیے۔

اساتذہ اور طلباء نے قیامِ امن میں ایف سی بلوچستان کے کردار کو سراہا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی جی ایف سی نے اساتذہ اور طلباء کو معاشرے کا اہم ستون قرار دیا۔

آئی جی ایف سی نے طلباء کو ملکی ترقی، امن و سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

طلباء و فیکلٹی ممبرز نے اس ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.