اسلام آباد: ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری ہے۔ ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 1077.7 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2565 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 5.392 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 69.6 میٹرک ٹن ہشیش ضبط کی گئی ۔5.507 میٹرک ٹن میتھ، 10.815 میٹرک ٹن افیون اور 986.47 میٹرک ٹن دیگر منشیات قبضے میں لی گئیں۔
گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 3005.7 کلو منشیات ضبط جبکہ 67 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ 120.5کلو ہیروئن، 2680.9 کلو ہشیش جبکہ 39.722 کلو متھ، 50.75 کلو افیون اور 113.86 کلو دیگر منشیات ضبط کی گئی۔