اسلام آباد: ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومتی ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ستمبر 2023 سے لیکر اب تک 145 ارب 9 کروڑ اور 40 لاکھ رقم وصول کرلیے گئے۔ 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے گئے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے بجلی چوروں سے 74 کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 145 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائی جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔