لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملے کا خطرہ۔۔۔ لندن کی میٹ پولیس نے شریف فیملی کو خبردار کردیا،
قابل اعتماد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔۔۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلیجنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔۔۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ میں شریف فیملی کے گھر جاکر حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔۔ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور آنے جانے میں احتیاط برتیں۔۔۔۔
دو ہفتہ قبل پی ٹی آئی ورکر گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد پولیس نے گلفام حسین کو فلیٹ کے قریب آنے سے منع کر دیا تھا۔۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلفام حسین کی گرفتاری کا ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے انتباہ سے تعلق نہیں۔۔
شریف خاندان کے بیشتر افراد اب پاکستان منتقل ہو چکے ہیں۔۔۔ شریف خاندان نے حملے کے خطرے سے متعلق رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں