پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ، اعلی ٰ سطح کا امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے معاہدوں پر بھی دستخط کر دئیے گئے
اعلیٰ سطح امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کا دورہ پاکستان،،،،، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط،،،، ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی امریکی سرمایہ کاری وفد کا پاکستان آنا بڑی سفارتی کامیابی قرار۔۔۔
نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں ۔ دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم میں پیش پیش رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جینٹری بیچ نے گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران بھی پاکستان کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان ایک حیرت انگیز ملک ہے، یہاں کا ماحول امریکی صدر ٹرمپ کیلئے سازگار ہے، پاکستان عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جینٹری بیچ نے اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ وہ پاک امریکہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں