اسلام آباد ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

0

اسلام آباد ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔۔۔۔کسٹمز حکام نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مسافر سے 18,405 برطانوی پاونڈ ضبط کر لیے۔۔۔۔

کسٹمز حکام کے مطابق فیضان نامی مسافر برطانیہ سے براستہ دبئی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔۔۔مسافر دبئی سے پی اائی اے کی پرواز پی کے 233 کے ذریعے اسلام آباد لینڈ کیا۔۔۔

چیکنگ کے دوران مسافر کے سامان میں غیر ملکی کرنسی کی نشاہندہی ہوئی۔۔۔انسپکٹر حسن مرتضیٰ نے ملزم کو کرنسی سمیت حراست میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔ قانون کے مطابق کرنسی ضبط جبکہ ملزم کو رہا کردیا گیا ہے۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.