مہنگائی نیچے آتے ہی اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے آ گئی، انڈیکس 1510پوائنٹس کم ہو گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ مہنگائی پر کمی پر حصص بازار میں تیزی آتی ہے لیکن مہنگائی کے اعداد و شمار آتے ہی شیئرز مارکیٹ بھی گرنا شروع ہو گئی۔۔۔

مہنگائی کے نیچے آتے ہی سٹاک مارکیٹ بھی نیچے آ گئی۔۔۔۔ کاروباری ہفے  کے پہلے روز ہی Bulls کو مارکیٹ میں Entry نہ مل سکی۔۔۔۔ Bears نے صبح ساڑھے نو بجے حصص بازار کا کنٹرول سنبھالا اور چھ گھنٹے تک اپنی اجارہ داری برقرار رکھی۔۔

فروخت کے شدید دباؤ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔۔ 40 کروڑ حصص کے لین دین میں سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔۔۔ کاروباری سودے 20 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار ارب روپے کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔۔۔ 13 ہزار 933 ارب روپے پر آ گئی ۔۔۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے