امریکہ کے بڑے تجارتی شراکت داروں پر ٹیکس کا نفاذ۔۔۔۔ دنیا بھر کی کرنسی مارکیٹس میں افراتفری مچ گئی۔۔۔
پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔۔۔ ایک ڈالر 279 روپے سے تجاوز کر گیا۔۔۔
پاکستان کی سرکاری کرنسی مارکیٹ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ ایک امریکی ڈالر 279 روپے 4 پیسے میں فروخت ہوا۔۔۔۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 88 پیسے کا ہو گیا۔۔۔
عالمی کرنسی مارکیٹ:
صدر ٹرمپ کا میکسیکو کی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے بعد پیسو کی قیمت 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔۔
جاپانی ین ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔۔۔ 154 جاپانی ین میں ایک امریکی ڈالر فروخت ہو رہا ہے۔۔۔