اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور ایس آئی ایف سی کا اہم دورہ کیا۔
اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اور ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ہیں۔ وفد کو اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔
او پی ایف حکام نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار تشکرکیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی جانب سے مختلف پہلوؤں اور ملک میں کاروباری ماحول کی بہتری کے حوالے سے اہم کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ہر حال میں اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا۔