مقبوضہ کشمیر میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پوسٹر لگ گئے

سری نگر :  مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے پوسٹرز لگ گئے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھنے پر وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو اہل پاکستان اور آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اس روز اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ جب تک مقبوضہ کشمیر بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد نہیں ہو جاتا تحریک آزادی کشمیر جاری رکھی جائےگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے