حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع ہو گئے

0

حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے کی تصدیق کر دی۔۔۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فریقین کے درمیان بات چیت شروع ہو چکی ہے۔۔

ترجمان حماس کے مطابق جنگ بندی میں توسیع کا مقصد صرف اور صرف غزہ کی تعمیرِ نو اور غزہ کے عوام کیلئے انسانی امداد کی آمد ہے۔۔۔ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادی سہولتیں ختم ہو چکی ہیں جن کو بحال کرنا ضروری ہے۔۔

نہ اسپتال ہیں نہ تعلیمی ادارے، نہ پینے کا صاف پانی اور نہ ہی رہنے کو جگہ ہے۔۔ جنگ بندی میں توسیع صرف غزہ کے عوام کے لئے کی جا رہی ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.