سعودی کابینہ کا اہم اجلاس۔۔۔۔ ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے صدارت کی۔۔۔۔
کابینہ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے حوالے سے مالی معاونت کی تحقیقات کے تبادلے کی منظوری دی۔۔۔
کابینہ نے سعودی پریذیڈینسی آف اسٹیٹ سکیورٹی کے زیر انتظام سعودی ڈائریکٹریٹ آف فنانشل انویسٹی گیشن کو پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت اور متعلقہ جرائم سے متعلق تحقیقات کے تبادلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دے دی۔۔۔