اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اہم بیٹھک جاری ہے۔۔۔ اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کو مشکل وقت دینے کے لئے سر جوڑ لئے۔۔
اسد قیصر کی بنی گالہ رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمن، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی موجود ہیں۔۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر بھی اجلاس میں موجود ہیں
مصطفیٰ نواز کھوکر، عمر ایوب، شبلی فراز علامہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین بھی اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔۔۔۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔۔۔اجلاس میں حکومت کے خلاف ممکنہ الائنس کا بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔۔۔