چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سلطنت عمان کا کامیاب دورہ مکمل

0

راولپنڈی:چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سلطنت عمان کا کامیاب دورہ مکمل کیا جہاں انہوں نے سول اور فوجی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ ایئر چیف کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا جس سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران ایئر چیف نے وزیر برائے شاہی دفتر عمان جنرل سلطان محمد النعمانی، کمانڈر رائل ایئر فورس آف عمان ایئر وائس مارشل خمیس حمد الغفری، چیف آف سٹاف سلطان مسلح افواج وائس ایڈمرل عبداللہ خمیس الرایسی اور سیکرٹری جنرل وزارت دفاع عمان کے ڈاکٹر محمد بن ناصر الزعابی سے ملاقات کی۔

ایئر چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے حوالے سے بات کی اور عمان ایئر فورس کو بنیادی سے لے کر ٹیکنیکل سطح تک تربیت اور سپورٹ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔عمانی قیادت نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور صنعتی و تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

عمانی قیادت نے انڈس شیلڈ 2024 مشق میں رائل ایئر فورس آف عمان کے مبصرین کی شرکت کو سراہا اور مشق کے دوران خلائی، سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کے شعبوں میں جدید اور خلل پیدا کرنے والی ٹیکنالوجیز کے انضمام کی تعریف کی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.