آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یونیورسٹی اور کالج کے طلباء سے خطاب

0

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا یونیورسٹی اور کالج کے طلبا و طالبات سے اہم خطاب۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یونیورسٹی اور کالج کے طلبا کی پورے پاکستان سےنمائندگی شامل تھی۔۔

اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور ملکی ترقی میں کرادر ادا کرنے پر زور دیا۔۔ آرمی چیف نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔۔

انہوں نے کہا نوجوان مستقبل کے رہنما ہیں۔۔طلبا اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔۔۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی اور مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی

آرمی چیف کا پاکستان کو درپیش خارجی چیلنجز اور سرحد پار دہشتگردی کے خطرات پر اظہار خیال۔۔۔ انہوں نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہا۔۔ پاک فوج کی ملکی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ میں کردار پر زور دیا۔۔۔۔۔دہشتگردی کے خلاف قوم کی قربانیوں اور مسلح افواج کی حمایت کو خراج تحسین پیش کیا۔۔

جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ’پاکستانیت‘ کو اپنانے اور ملکی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا طلباء پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.