آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پربرطانیہ پہنچ گئے،،،،، سپہ سالا ر کا پُرتپاک ا ستقبال کیا گیا،،،، تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں منعقدہ ساتوں علاقائی کانفرنس میں شرکت کیساتھ نیو ورلڈ آرڈ اور پاکستان کے کردار کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے ۔ یہ کانفرنس پالیسی سازوں، سول اور ملٹری کے ساتھ دونوں ممالک کے ممتاز تھنک ٹینکس کے ارکان کی نمائندگی کرتی ہے اورتیزی سے ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت کے اہم ارکان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ، چیف آف جنرل اسٹاف اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن نکولس پاول اور ہوم سیکرٹری کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانوی فوج کے نمایاں یونٹس کا بھی دورہ کریں گے، جن میں لینڈ وارفیئر سینٹر اورفرسٹ اسٹرائیک بریگیڈ شامل ہیں۔
اس موقع پر سپہ سالار کوبرطانوی آرمی کی آپریشنل حکمت عملیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ علاقائی کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فوجی سطح کے ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو ہر سال باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی جاتی ہے ۔

