آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ پر مذاکرات شروع

0

آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے حصول کا پلان۔۔۔آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔۔۔۔

آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسائل و اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔۔۔ڈیزاسٹر رسک اسٹریٹجی، فضائی اور آبی آلودگی کی روک تھام کے بارے میں وفد کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔۔۔

حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں گرین بلڈنگ کوڈز لاگو کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔

آئی ایم وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے۔۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔۔۔سال 2030 تک بھاری سرمایہ کاری درکار ہے

آئی ایم ایف کو وفاق اور صوبوں کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے روابط پر بھی بریفنگ دی گئی۔۔۔

نئے منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے فنڈز رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔۔۔۔۔گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے مختلف پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

وفد مذاکرات کے بعد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر رپورٹ مرتب کرے گا۔۔۔ رپورٹ پر آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ فنڈ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.