اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں پر کوئی شرم نہیں:جنید اکبر

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں سے رابطوں پر ہمیں کوئی شرم نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال پر خیبرپختونخوا حکومت ذمہ دار نہیں، اربوں روپے کا بجٹ ہم دفاع پر لگاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں گے احتجاج کیلئے تیار ہیں ۔۔۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام اور پارلیمان کی نمائندگی کرتے ہیں حکومت کو لانے والوں نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ کہ وہ پارلیمان اور عدالت کو نہیں مانتے۔

بھٹو ایک جنریشن کا لیڈر تھا آپ اس کو ختم نہیں کرسکے۔ بانی پی ٹی آئی تو تین جنریشنز کا لیڈر ہے اس کو کیسے ختم کریں گے۔

کے پی کے حالات بھی بلوچستان کی طرف جا رہے ہیں ریاست نے کے پی کے لوگوں سے اسلام آباد میں جو کیا،ایک ایک ورکر کو 8 آٹھ مقدمات میں ڈالا گیا، اس عمل سے ریاست سے ناراضگی مزید بڑھ جائے گی

ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں ہاں کسی ایک فرد کے ساتھ ہوسکتی ہے اداروں کو اس دفعہ عوام کی سپورٹ حاصل نہیں ہو گی کیونکہ فاصلے بڑھ چکے ہیں یہ اداروں، جمہوریت کے فائدے میں نہیں۔

عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے نہیں بڑھنے چاہیئے، ہم کسی کے ساتھ نہیں ٹکرائے بلکہ یہ لوگ ہمارے ساتھ ٹکرائے ہیں، ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی جا رہی، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اگر ریاست ایک قدم آگے بڑھے گی ہم دو قدم آگے بڑھیں گے۔ خیبرپختونخوا میں حالات افغان پالیسی اور خارجہ پالیسی کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے