اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان پر ٹرین حملے کو گھناؤنا، بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا گیا۔۔
اجلاس کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے نتیجے میں 25 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے۔۔ بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی جو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔۔
سلامتی کونسل نے تمام رکن ممالک دہشت گردی کے خاتمے میں عالمی قوانین کے مطابق پاکستان کی مدد کرنے کو کہا ہے۔۔
اعلامیئے میں کہا گیا ہے دہشت گردی اپنی ہر شکل میں عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔۔اس دہشت گردی کے تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹھہرے میں لانا ہو گا۔۔ جنہوں نے بھی دہشت گردی کی پشت پناہی کی انہیں مالی امداد دی سب کے گردی گھیرا تنگ کرنا ہو گا۔۔
تمام رکن ممالک مشکل کے اس گھڑی میں پاکستان کی ریاست، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔
