صدر مملکت آصف علی زرداری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔۔ امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس کی صدارت کی۔۔
چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی
صدر مملکت نے کہا دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔۔دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں۔۔
صدر آصف زرداری نے کہا صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔۔ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔۔بلوچستان دل کے قریب ہے۔۔
انہوں نے کہا صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں۔۔ بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔۔ جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔۔