پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

0

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد کل، 31 مارچ 2025 (پیر) کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت ہوا، جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

اجلاس کے دوران ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد باضابطہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان میں عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔

چاند نظر آنے کے بعد بازاروں میں رش بڑھ گیا، لوگ نئے کپڑوں، مٹھائیوں اور دیگر عید کی ضروریات کی خریداری میں مصروف ہو گئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.