پہلگام ڈرامہ کے بعد بھارت میں کشمیری طلبہ پر زمین تنگ کردی گئی

0

پہلکام : پہلگام ڈرامہ کے بعدبھارت میں کشمیری طلبہ نشانے پر ہیں۔ مودی راج میں کشمیری مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا گیا۔

پہلگام ڈرامے کے بعد کشمیری طلبہ کے خلاف پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ کشمیری نوجوانوں پر ہریانہ، یوپی، دہرادون،اتراکھنڈ میں تشدد جاری ہے۔

چندی گڑھ میں کشمیری طالبعلم فلیٹ میں بھارتی طلبہ کے ہاتھوں شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ رات تین بجے ہندو طلباء نے زبردستی فلیٹ میں گھس کر حملہ کیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ہم پربری طرح تشدد کیا، ہم کچھ نہ کر سکے۔ بھارتی شہروں میں مقیم کشمیری طلبہ کو زبردستی گھروں سے نکالا جارہا ہے۔

مالک مکانوں کے اقدام پر طلباء میں خوف، منظم دباؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی یونیورسٹیوں میں کشمیری طلبہ غیر محفوظ، ہندو انتہا پسند انہیں دھمکیاں دے ہے ہیں۔ ہندو انتہا پسند تنظیم” ہندو رکشا دل” نے کشمیری مسلمانوں کو الٹی میٹم جاری کردیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.