بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کر رہا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

0

اسلام آباد میں پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس جاری ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔

مودی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشت گردوں کو نہ صرف تکنیکی معاونت بلکہ مالی مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کس طرح بھارت کس طرح پاکستان کے اندر دہشت گرد نیٹ ورک چلا رہا ہے اور دہشت گردوں کو ملٹری سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ای ڈیز سمیت دیگر مواد فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 اپریل یعنی 4 دن پہلے جہلم بس اسٹینڈ سے بھارت کا تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس سے ایک آئی دی، دو موبائل فون اور 70 ہزار روپے کیش برآمد ہوا جب کہ اس کے گھر سے ایک بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے کیش برآمد ہوا، اس کے موبائل فون اور دیگر چیزوں کی فرانزک کی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کا جو تربیت یافتہ اور اسپانسرڈ دہشت گرد کا ہینڈلر کا کوڈ نام ’سکندر‘ ہے جو بھارتی فوج کا جونیئر کمیشن آفیسر ہے، صوبیدار سخوندر ہے، جب اسے دہشت گردی کے لیے پہلی آئی ڈی ڈیوائس دیتا ہے تو اسے ہدایت دیتا ہے جو میں آپ کو سنواتا ہوں۔

’جس میں وہ اسے لوکیشن بھیج رہا ہے اور کسی کی ذریعے آئی ڈی بھجوانے کے بعد پیغام دے رہا ہے، ہوگیا پارسل، آپ وقت سے نکل جانا اور جلدی پہنچنا جس پر دہشت گرد اسے اوکے جا جواب دیتا ہے کہ میں تھوڑی دیر میں نکل رہا ہے اور اسے لوکیشن بھی بھیجتا ہے‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 7 دن سے بھارت کی جانب سے زبانی باتیں کی جارہی ہیں لیکن میں آپ کو ان کے نیٹ ورک کا ثبوت دے رہا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے جس میں بھارت کا حاضر سروس آفیسر شامل ہے۔

انہوں نے اسکرین پر مزید دہشت گردوں کے نام دکھائے اور کہا کہ یہ ہیں وہ 4 کردار جو اس سیل کو چلارہے ہیں جس میں حاضر سروس میجر سندیب ورما جس کی شناخت (سمیر) کے نام سے ہے وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے، اس کے علاوہ صوبیدار سخوندر، حوالدار امت اور بھارتی فوج کے یونیفارم میں ایک اور شخص بھی موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھارتی فوج کے میجر سندیپ نے دہشت گرد مجید کو ہائر کیا تو سنیں ان کی کیا بات ہوئی ۔۔ (ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کی کارروائی کرنے کے لیے بھارتی فوج کے حاضر سروس آفسر سے ہونے والی گفتگو سنائی جس میں وہ انہیں ہدایات دے رہے ہیں)۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ صرف سنیں بھارتی حاضر سروس افسر نے کیا کہا کہ ہم بلوچستان سے لے کر لاہور تک دہشت گردی کرتے ہیں، وہ دہشت گرد کو انٹری کی تفصیلات بتارہا ہے کہ کس طرح دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.