کورونا وائرس سب سےپہلے امریکہ میں ظاہر ہوا،چین نے وہائٹ پیپر جاری کر دیا

0

چین نے امریکہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کورونا وائرس پر وہائٹ پیپر جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ چین سے پہلے کورونا وائرس امریکہ میں ظاہر ہوا تھا۔

چین نے گز ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کو دہرایا ہے کہ اس وائرس کا آغاز  امریکا سے ہونے کا امکان موجود ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وہائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے کورونا کے آغاز کے معاملے کو سیاسی رنگ دیے  رکھا۔ عالمی ادارہ صحت  اور چین کی مشترکہ تحقیق میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ وائرس کا کسی چینی لیبارٹری سے پھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔

وہائٹ پیپر میں امریکا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے جائز سوالات کا جواب دینے کے بجائے اندھا بہرا بننے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ 

چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بروقت تمام ضروری معلومات عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کیں۔

شواہد اس امکان کی جانب  اشارہ کرتے ہیں کہ چین میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہونے سے پہلے ہی یہ وائرس امریکا میں ظاہر ہوچکا تھا۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک بیان کے مطابق کورونا پھیلنے کی حقیقت کا پتا لگانے کے اگلے مرحلے میں امریکا پر نظر رکھنابہت ضروری ہے۔

یہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ ماہ امریکی حکومت نے ایک ویب سائٹ لانچ کی جس میں کہا گیا کہ چینی شہر ووہان میں کسی لیب میں ہونے والا واقعہ عالمی وبا کا سب سے ممکنہ سبب ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.