مودی کو ایک اور جھٹکا:چین نے بھارت کےزنگنان کے مقامات کو چینی نام دیدیئے،ترجمان چینی وزارت خارجہ

0

پاکستان سے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد مودی حکومت کو ایک اور بڑا جھٹکا۔۔

چین کی حکومت نے زنگنان (اروناچل پردیش) کے مقامات کو چینی نام دینے کو اپنی خودمختاری قرار دیدیا

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے‘‘ ۔۔ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے۔۔

چین کی وزارت خارجہ کے مطابق ’’ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔۔‘‘ ایسا کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔۔

بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے جب کہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے ۔۔دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر پہلے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے

پاکستان کے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب کے بعد چین کی جانب سے زنگنان پر دو ٹوک موقف بھارتی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.