وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پشاور میں جرگہ ہوا۔۔۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھی جرگے میں شرکت کی۔۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ،وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور بھی جرگے میں شریک تھے۔۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری ،وفاقی و صوبائی وزراء، سینیٹرز، اراکین صوبائی اسمبلی اور قبائلی زعماء بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لئے بہت عزت کی بات ہے کہ میں اس جرگے میں آپ کے سامنے موجود ہوں۔۔ خیبر پختونخوا کے لیے این ایف سی میں مقرر کردہ ایک فیصد فنڈ دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔۔سال2010ء سے اس مدد میں خیبر پختونخوا کو 700 ارب روپے سے زیادہ فنڈز دئیے گئے ہیں۔۔2010ء کے این ایف سی ایوارڈ میں چاروں صوبوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں خیبرپختونخوا کےلیے ایک فیصد فنڈز پر اتفاق کیا۔ یہ جائز اور درست فیصلہ تھا جو دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے دوسرے مطالبات کئے ان پر مل بیٹھ حل نکال لیں گے۔۔ علی امین گنڈاپور نے این ایف سی پر نظر ثانی کی بات کی ہے۔۔ این ایف سی کے لیے جو صوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے اس کےلیے نام دیئے گئے ہیں، پہلی میٹنگ اگست میں بلائیں گے۔۔ جو بھی ہمارے پاس وسائل ہیں، وہ پاکستان کے وسائل ہیں جس میں سارے صوبوں کا حصہ ہے۔۔ میں معاملات کے حل کےلئے کمیٹی تشکیل کرتا ہوں جو گورنر خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ،کور کمانڈر اور قبائلی زعماء کے ساتھ بیٹھے گی۔۔معاملہ آگے بڑھا تو ہم اس کو پارلیمنٹ میں بھی لے جائیں گے۔۔
شہباز شریف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی عوام کا حق ہے۔۔ سال1960 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی عوام کا حق ہے۔۔
انہوں نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو زندگی کا وہ سبق سکھایا جو وہ تاقیامت نہیں بھلائیں گے۔۔اگر ہندوستان نے پھر کوئی حرکت کی تو انہیں پھر سبق سکھائیں گے۔۔ ابھی ہندوستان کے ساتھ جنگ ہوئی ، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام کی دعائیں شامل تھیں
وزیراعظم نے کہا 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگا کر حملہ کیا اور ہمارے بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔۔فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو زندگی کا سبق سکھایا ہے جو وہ قیامت تک نہیں بھولیں گے۔۔ اتحاد سے ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، جس طرح اس جنگ میں کامیابی عطا ہوئی