مون سون کے پیش نظر خستہ حال عمارتیں انسانی جانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی۔۔اندرون لاہور سمیت شہر کے نو ٹائونز میں خستہ حال عمارتیں موجود ہیں۔۔
لاہور میٹروپولیٹن کارپورییشن کے سروے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے نو ٹائونز میں 84 خستہ حال عمارتیں موجود ہیں۔۔
داتا گنج بخش ٹائون میں42، سمن آباد 13, شالیمار تین اور راوی زون میں 13 عمارتیں خطرناک ہیں۔
واہگہ زون میں 10، عزیز بھٹی زون میں 3 عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول محمد وقاص نے کہا ہے کہ والڈ سٹی میں گزشتہ سال 600 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی ہوئی۔۔۔۔ 400 عمارتیں مکمل طور پر مکینوں کے تعاون سے مرمت کروا لی گئیں ہیں۔۔ 130 عمارتیں والڈ سٹی نے اپنے وسائل سے مرمت کروائی۔والڈ سٹی میں 12 سے زائد عمارتیں انتہائی مخدوش ہیں، جنہیں خالی کروا لیا گیا۔